Sohni Digest

Romantic Urdu Novels Collection, Urdu Stories, Online Reading Urdu Novels PDF download

9 Comments

Add a Comment
  1. ناول “گلے پڑی تبدیلی” کی کچھ اقساط ہی باقی رہ گئی ہیں۔ ناول اب تک کیسا رہا؟ مجھے ضرور بتائیں اور ناول کے بارے میں اپنی قیمتی رائے اور تبصرے مجھ تک پہنچانے کیلئے آپ یہاں کمینٹ کر سکتے ہیں یا پھر میرے ساتھ انسٹاگرام پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ میری آئی ڈی @_Humayunayoub_ ہے۔

  2. شادی میں ہونے والے چھوٹے چھوٹے مسئلوں کو بہت خوبصورتی سے قلمبند کیا گیا ہے۔ عموماً ہم نے ایسی ہی شادیاں دیکھی ہیں جس میں صرف مسئلے مسائل ہی ہوتے رہتے ہیں۔ میں تو کہتی ہوں، وہ شادی کا فنکشن ہی نہیں جو بغیر مسائل کے خیر و عافیت سے مکمل ہو جائے۔
    شادی کا مزہ انہی روٹھنے منانے، طنز و ناراضگی اور ڈھیر ساری خوشیوں کے طوفان میں چھپا ہوتا ہے۔ اس میں ایک اور بھی مدعا بہت اہم ہے۔ لڑکے والوں نے جو تماشے کئے ہوئے ہیں وہ بھی ہمارے معاشرے کی تلخ حقیقت ہے۔ اگلی قسط کا بےصبری سے انتظار!

    1. بس آپ کے تفصیلی تبصرے کیلئے اب میں بھی اگلی قسط کا منتظر ہوں، حالانکہ مجھے معلوم ہے کہ آگے کیا ہونا ہے۔ آپ کے تبصروں نے آج میرا دن بنا دیا۔ جذاک اللہ!

  3. ہر نیا کردار کہانی کو دلچسپ بناتا جا رہا ہے، مختیار ماما کے آنے والا سین بہت مزیدار تھا۔ مجھے حیرت ہو رہی کہ آج جہاں اتنے فضول بنا سر پیر کے ناولز چل رہے ہوتے، وہاں ہمایوں ایوب جیسے لکھاری بھی موجود ہیں جو فیملی پولیٹکس کو اس خوبصورتی سے پروتے ہوئے اتنے مزیے کے ساتھ کہانی آگے لے جا رہے ہیں۔ بجلی اب تک کا سب سے مزاحیہ ولن کردار ہے۔ اس ناول کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں روائتی چیزوں کا مکس اینڈ میچ کرنے کے باوجود بہت سارے نئے ایکسپیریمنتس کئے گئے ہیں جو یقیناً اس کہانی کو بہت منفرد بناتی ہے۔ اگلی کہانی کیلئے منتطر!

    1. ایک بار پھر آپ کے تفصیلی تبسرے اک شکریہ۔
      اس مصروف زندگی میں سے کچھ وقت نکال کر آپ میری کہانی پڑھ رہی یہی بات میرے لئے اعزاز کی بات ہے، کجا کہ آپ اس پے قسطوار تبصرہ بھی کر رہی مجھے بہت خؤشی ہے، اور میں بہت ممنون ہوں۔ یقیناً بجلی میرا بھی پسندیدہ منفی کردار ہے۔
      اس ہلکی پھلکی کہانی کو بہت غیر سنجیدگی سے شروع کیا تھا مگر معاشرتی پہلو اس قدر تلخ ہوتے ہیں کہ یہ اپنی جگہ ہر کہانی میں بنا ہی لیتے ہیں۔ اس کہانی کا موضوع ہمیشہ سے یہی تھا کہ میں کہانی پالیٹکس کو اس نطر یے سے دکھاؤں جو عموما ہمارے گھروں میں ہوتا ہے۔ ناولی رنگ و ڈھنگ سے بےنیاز!جہاں حسد بھی ہے، ہنسی بھی ہے، ناراضگی بھی ہے اور احساس بھی۔

  4. Itni choti Episode? Abhi tou buildup hone laga tha aur qist khatam!

    1. بس دو تین اور مہینے کا انتظار پھر مکمل ہو جائے گا! آپ کے مکمل تبصرے کا منتظر رہوں گا۔

  5. اُف اللہ! بہت مزے کی قسط تھی۔ عموماً میں کمینٹ نہیں کرتی مگر بہت دنوں بعد کچھ ایسا پڑھا ہے کہ مسکراہٹ میرے لبوں سے جا ہی نہیں رہی تھی۔ بجلی اور بےبی کے کردار بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ اس کی کتنی اقساط ہونی ہیں؟ عام ناولوں میں مصنفہ ہیروئنز کو پتا نہیں کیا لکھ دیتی ہیں کہ ہم لڑکیاں ان سے مطابقت ہی نہیں رکھ پاتیں، مگر مٹھی، روحی اور دری کو پڑھ کر ایسا لگ رہا جیسے میرے راز کسی نے فاش کر دیئے ہیں۔ لکھاری لڑکی نہ ہو کر بھی بہت اچھے سے لڑکیوں کی سوچ اور رویے دکھانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ آخر میں پردہ ننجا گینگ۔ اف اللہ وہ کیا تھیں؟ پرانی کامیڈی انڈین موویز والی وائبز آ رہی۔ آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

    1. بہت شکریہ انیلہ رحیم! آپ کے تفصیلی تبصرے کا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *