Ishq Aurat Aur Ankaboot is an Urdu Romantic Novel written by Gul Arbab about a young girl who hates doctors
Episode No: 01 |02 | 03 | 04 | 05 | 06 | Last
Download PDF Novel Here
Ishq Aurat Aur Ankaboot is an Urdu Romantic Novel written by Gul Arbab about a young girl who hates doctors
Episode No: 01 |02 | 03 | 04 | 05 | 06 | Last
Or yeh Agli Qist kab Upl0ad h0gi ?? Please ab 0r wait naw karwaen hum Mas0om0’n k0 yawrr.. :'(
آج عشق عورت عنکبوت کی دوسری قسط پڑھی ۔پہلی قسط کی نسبت دوسری قسط بہت ہی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ایک کہانی کے اندر سانس لیتی کتنی کہانیاں تھیں ۔آہستہ آہستہ ساری گرہیں کھل چکی ہیں۔ابراہیم اور شگفتہ کے محبت کی دل گداز داستان پڑھ کر دل اداس سا ہوگیا ۔مصنفہ کمال مہارت سے حال اور ماضی کے تانے بانے جوڑتی رہیں ۔ڈاکٹر ابراہیم کی محرومی ،محبت اور احساس کی ترجمانی کرتے کچھ پیراگراف اتنے خوبصورت تھے کہ ان کو بار بار پڑھنے کو جی چاہا۔ سارا کا ڈاکٹر ابراہیم کی گفتگو سن کر اپنی ماں سے بدگمان ہونا ایک فطری عمل تھا ۔اب دیکھتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر ابراہیم اور شگفتہ کی محبت کو کب تک جھٹلاتی ہے۔دوسری طرف ڈاکڑ ولید کی کہانی بھی کچھ آگے بڑھ چکی ہے۔ولید کا ستنانا اور پھر پرواہ کرنا۔۔۔۔سارا کا جھگڑنا اور پھر دل ہی دل میں ولید کی اچھائیوں کا اعتراف کرنا کہانی کو دلچسپ موڑ پر لے آیا ہے ۔گل کی حس مزاح بھی کمال ہے ۔ٹریجیڈی کے بیچ کھٹی میٹھی نوک جھوک اور بےبساختہ چٹکلے وقفے وقفے سے ہنساتے رہے?۔بارش والا سین کمال لکھا گیا ہے? ۔اس قسط میں ایک اضافہ علشبہ کا کردار ہے۔اب یہ نیا کردار ولید اور سارا کی زندگی میں کیا ہنگامہ برپا کرتا ہے یہ تو اگلی قسط میں ہی معلوم ہوسکے گا۔ڈاکٹرز کی لائف پر لکھا گیا یہ ایک بہترین ناول ہے اور گل اِس ٹاپک کے ساتھ اب تک بھرپور انصاف کررہی ہیں ۔گل آپ کےلیے بہت سی نیک تمنائیں ?
Buhut hi alla zabrdast interesting mazidarrr parh k buhut Maza ayaaa …dill buhut Khush huwa wo barish wala scene path k ,????mashallllllah @gularbab app aik behtareen writer Hain asaan alfaz aur behtareen story plzz jld next episode upload karien wait Nahi ho Raha hai
Kahani ki shuruat achi h.mere khyal se doctor ibraheem ki mohabbat Sara ki mother he hain
اسلام علیکم
گل جی کے جتنے بھی ناول اور افسانے پڑھے ہیں ، ان کی تحریر کا سادہ میٹھا انداز ہمیشہ ہی متاثر کرتا ہے۔عشق عورت اور عنکبوت ان کا قسط وار ناول جو ان دنوں سوہنی ڈایجسٹ پر پبلش ہورہا ہے ۔ناول کی پہلی قسط پر بات کی جائے تو ناول کا آغاز بہت شاندار رہا ۔سب سے پہلے عنوان کے لیے داد قبول کیجیے ع کی ع سے کیا ہی خوب کڑی ملائی ہے۔یہ عنوان اپنے اندر بہت سے معنی رکھتا ہے?۔ایک عشق ۔۔۔۔ایک ڈر ۔۔۔ایک حسرت عورت کے گرد کسے جال بنے گا یہ راز تو آنے والی قسطوں میں آہستہ آہستہ کھلنے ہیں? ۔ناول کی کہانی پر بات کی جائے تو یہ ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو پچپن میں کسی اپنے کو کھونے کی وجہ سے ڈاکٹر کے پیشے سے نفرت کر بیٹھتی ہے۔نفرت کو محبت میں بدلنے ۔۔۔اور کسی خوف کو ختم کرنے کے لیے رائٹر ضرور اس پیشے کے مثبت پہلو دیکھائیں گیں،جو انھوں نے ڈاکٹر ولید اور ڈاکٹر ابراہیم کی شکل میں دکھایا ہے کہ سب ڈاکٹرز ایک سے نہیں ہوتے? ۔ناول کے ابھی تک جتنے بھی کردار سامنے آئے ہیں سب اپنی جگہ فٹ ہیں۔سارا کی چلبلی طبیعت اور بے دھڑٓک انداز ۔۔۔۔ ۔۔۔شگفتہ کا صبر اور بیماری سے لڑنے کا حوصلہ اور ولید کی اپنے پیشے سے سچی محبت پہلی قسط میں یہ تینوں کردار بھر پور طریقے سے پیش کیے گئے۔گل کے لکھے مکالمے سادہ اور حقیقت سے قریب تر ہوتے ہیں ۔سارا اورولید کے درمیان ساری باتیں ۔۔۔لڑائیاں ۔۔۔نوک جھوک سب بہت دلچسپ تھی ۔?شگفتہ کی بیماری کے بعد سارا اور شگفتہ کے بیچ جو جذباتی مکالمے تھے وہ اتنے دل سے لکھے گئے ہیں کہ دل کو اداس کر گئے ?۔ڈاکٹر ابراہیم قسط کے آخر میں تشریف لائے امید ہے اگلی قسط میں ان کا تذکرہ تفصیل سے ہوگا۔ڈاکٹر ابراہیم کا سارا کی شکل میں کسی کو کھوجنا قسط کے آخر میں ایک سسپنس چھوڑ گیا ہے? ۔اگلی قسط کا شدت سے انتظار ہے۔۔گل کے قلم کے لیے بہت سی نیک تمنائیں ❤