Ishq Aurat Aur Ankaboot is an Urdu Romantic Novel written by Gul Arbab about a young girl who hates doctors
Episode No: 01 |02 | 03 | 04 | 05 | 06 | Last
Download PDF Novel Here
Ishq Aurat Aur Ankaboot is an Urdu Romantic Novel written by Gul Arbab about a young girl who hates doctors
Episode No: 01 |02 | 03 | 04 | 05 | 06 | Last
پسندییدگی کے لیے بہت شکریہ
حمیرا ڈیر اتنے پیارے انداز میں تعریف اور ناول توجہ سے پڑھنے کے لیے بہت شکریہ
عشق ۔۔۔عورت ۔۔۔عنکبوت کی تیسری قسط پڑھنے کے بعد بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے کہ یہ کہانی کس قدر خوبصورتی سے آگے بڑھ رہی ہے۔کیا ہے جو اِس ناول میں نہیں۔۔۔۔محبتوں کی قربانی ۔۔۔نفرت کی انتہا ۔۔۔رشتوں کا مفاد ۔۔۔پچھتاوے کی اذیت ۔دلچسپی کے سارے لوازمات لیے ہوئے یہ ناول یقیناً گل جی کی بھرپور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔حال کی کڑی ماضی سے ملانا ۔۔۔۔پرانے زخموں پر نئے مرہم رکھنا ۔۔۔غلط فہمیوں کا اعتبار سے سامنا ۔مصنفہ بڑی ہی فراست سے کہانی کو لے کر چل رہی ہیں۔یہ کہانی ہمیں اس مقام پر بھی لے جاتی ہے جہاں محبتیں شدت کو چھوتی ہیں اور اُن گڑھوں تک بھی جو نفرت کی بنا پر کھودے جاتے ہیں۔مومل اور تائی جان کے کردار جو سفاکیت کی انتہا کو چھو رہے ہیں ،یہ کردار اتنے بہترین انداز میں تحریر کیے گئے ہیں کہ ان میں حقیقت کا گماں ہوتا ہے اور آپ کا دل چاہنے لگتا ہے کہ ان ظالم کرداروں سے نفرت کی جائے۔ دوسری طرف پستی ہوئی بچاری شگفتہ آہ ایک کے بعد ایک ستم اور قربانیوں نے اس کردار کو جیسے دل میں جگہ دے دی ۔کوئی اتنا بھی اچھا ہوسکتا ہے کیا ؟محبت دفن کرکے انسانیت کا سر بلند رکھنے والی شگفتہ اس ناول کی جان ہیں اور مصنفہ جی نے ان کی ہی جان خطرے میں ڈال رکھی ہے ???۔ڈاکٹر ابراہیم جہاں ایک بہت ہی حساس دل رکھنے والے انسان ہیں وہی نا سمجھ بھی دیکھائے گئے ہیں ۔ساری حقیقتوں سے پردہ اٹھنے کے بعد ان کا شرمندہ ہونا تو لازم تھا۔سارا علشبہ اور ولید کی کہانی بھی اچھے موڑ پر آرہی ہے ❤❤❤۔سارا کچھ کچھ بیوی کے روپ میں آرہی ہے تو علشبہ ولن کے ۔۔ماضی کی کہانی پڑھ کر علشبہ سے ہمدردی ضرور ہوئی تھی،مگر اس کی محبت ٹھکرانے جانے کی کوئی نہ کوئی وجہ تو ہے جو ابھی راز میں ہے ۔اس راز سےپردہ تو آپا ہی اٹھا سکتی ہیں۔علشبہ کا ولید کے گھر چلے آنا اور سارا کا اس کو اسکی اوقات یاد دلانا یہ سب سین کمال تھے ۔بہت ہی بہترین پلاٹ ،عمدہ منظری نگاری، اور جذبات سے لکھے مکالمے ۔اس شاندار قسط کے لیے بہت داد گل جی ???
Ufff Gul Arbab ? app Tu Kamal Hain umda episode itni neend aa rahi thi 3:00 bajy khatm Kiya ??app ki tehreer zabrdast aur nahayat mazzy ki Hai ab bari baichaini sy next episode Ka intezar buhut sari duaien app KY liey ???
ABB aghy next episode Ka intezar Nahi ho Raha ????stay blessed ??